بلوچستان میں خشک سالی،ہنگول پارک میں جنگلی حیات کو خطرے کا سامنا

413

خشک سالی سے جنگلی حیات کو شدید خطرات لاحق ، بلوچستان  کے سب سے بڑے ہنگول نیشنل پارک میں نایاب جنگلی جانور قحط سالی کے باعث پہاڑوں سے اترنے پر مجبور ہوگئے۔

 دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں خشک سالی کے باعث ضلع لسبیلہ میں واقع ہنگول نیشنل پارک میں قیمتی نایاب نسل کے جانور پہاڑی بکرے(آئی بیکس)ہرن سمیت دیگر تمام نایاب نسل کے جانور پہاڑیوں سے نیچے اتر آئے ہیں اور نایاب نسل کے جانور مرنے کا خدشہ ظاہر ہوگیا وفاقی و صوبائی حکومتیں فوری طور پر ان نایاب نسل کے جانوروں کیلئے فوری طور پر بندوبست کریں۔

ہنگول نیشنل پارک جو ان جانوروں کی حفاظت کیلئے بنایا گیا ہے اور یہ رقبے کے لحاظ سے جنوبی ایشاء کا سب سے بڑا پارک ہے اور اس پارک میں پائے جانیوالے نایاب نسل کے جنگلی جانور خشک سالی کی وجہ سے مرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اور ان جانوروں  کی حفاظت حکومت کا فرض بنتا ہے اور علاقائی لوگوں کی جانب سے پہاڑوں کے نیچے روزانہ کی بنیاد پر گھاس رکھا جاتا ہے جس کو کھانے کیلئے وہ روزانہ صبح کے ٹائم سینکڑوں کے تعداد میں پہاڑوں سے نیچے اتر آتے ہیں لیکن قدرتی گھاس اور پینے کیلئے پانی نہ ہونے کے باعث پہاڑوں پر کئی نایاب جانور اب تک مرچکے ہیں۔

بلوچستان میں قحط سالی کے سبب ہنگول نیشنل پارک کے ہزاروں نایاب جنگلی جانوروں کی زندگیاں خطرے میں ہیں ، حکومت بلوچستان کو چاہئے کہ ہنگول نیشنل پارک کے نایاب جانوروں کے تحفظ کے لئے ہنگامی طور پر اقدامات کئے جائیں