کینیڈا : بلوچ شہداء کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

185

تقریب میں شہدائے بلوچستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کینیڈا میں 13 نومبر یوم شہدائے بلوچستان کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کینیڈا کے وین کور شہر میں بلوچ کمیونٹی کی جانب سے منعقد کی گئی جس میں نائلہ قادری سمیت دیگر افراد نے شرکت کی جبکہ شہدائے بلوچستان کو خراج تحسین پیش کی گئی۔

واضح رہے 13 نومبر کو بلوچ قوم پرست حلقوں کی جانب سے بلوچستان سمیت پوری دنیا میں شہدائے بلوچستان کو یاد کرنے کے حوالے سے متفقہ طور پر منایا جاتا ہے۔