بلوچستان : سبی میں زلزلہ، جانی نقصان کی اطلاع نہیں

104

سبی میں کم درجے کا زلزلہ ،، تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر سبی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سبی میں زلزلے کی شدت2.8اورگہرائی 10کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز سبی سے56کلومیٹر شمال میں تھا۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و حراس پھیلا گیا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی