کوہلو: معمولی تکرار پر گروہوں میں تصادم، 5 افراد زخمی

60

دوران لڑائی دونوں اطراف سے لاٹھیوں اور پتھروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کوہلو میں معمولی تکرار پر دو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دو گروہوں میں معمولی تکرار تصادم کی شکل اختیار کرگئی جبکہ دونوں گروہوں کی جانب سے ایک دوسرے پر لاٹھیوں اور پتھروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حالات کو قابو میں کرلیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبعی امداد دی جارہی ہے۔