ڈیرہ بگٹی: بم دھماکے میں 1 شخص ہلاک، 2 زخمی

190
File Photo

ڈیرہ بگٹی میں بم دھماکے کے نتیجے 1 شخص ہلاک ، 2 زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے مرگانزئی کے مقام پر بم دھماکے میں علی شہہ بگٹی نامی شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے مرگانزئی میں نامعلوم افراد کی جانب سے نصب بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں توک علی شہہ بگٹی ہلاک جبکہ بھورا خان شہہ بگٹی بیٹے سمیت زخمی ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کا تعلق سرکاری سرپرستی میں قائم کی جانے والے مسلح امن فورس سے ہیں۔

واضح رہے کچھ وقت قبل ضلع ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کے علاقے اوچ میں نامعلوم مسلح افراد نے سونا خان چاکرانی بگٹی کے ٹھکانے پر آتش گیر اسلحے سے حملہ کیا تھا ۔

حملے کے نتیجے میں ایک شخص سانول چاکرانی بگٹی موقعے پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا شخص سونا خان چاکرانی بگٹی کو مسلح حملہ آوار اپنے ساتھ لے گئے۔

گذشتہ اتوار کے روز ڈیرہ بگٹی کے علاقے دشت گوران میں نامعلوم مسلح افراد نے امن فورس کے کیمپ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں تین امن فورس کے تین کارندے ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن ٹائیگرز نے قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذکورہ افراد ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں عام بلوچ آبادیوں پر فوجی آپریشن، بلوچ خواتین کے اغواء اور بلوچ مزاحمتکاروں کے مخبری میں براہ راست ملوث تھے۔

سوئی اور مرگانزئی میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔