حب: بجلی بندش کیخلاف احتجاج، مین شاہراہ بند

159

حب میں علاقہ مکینوں کا بجلی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مین شاہراہ بند کردی گئی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ’کے الیکٹرک‘ کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و ریلی، کراچی ٹو کوئٹہ شاہراہ آمد و رفت کے لیے مکمل بند کردی گئی جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بوگس بلنگ کے خلاف محلہ خدمت کمیٹی، دودا ویلفئر اور علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ و ریلی نکالی گئی۔ مین آر سی ڈی شاہراہ بند ہونے کی باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی جبکہ مظاہرین نے کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین نے کہا کہ آفس میں داخل ہونے سے پہلے شہریوں کی تزلیل کی جاتی ہے اور شہریوں کے ساتھ رویہ بھی درست نہیں جبکہ شکایات کے باوجود اوور بل درست نہیں کیئے جاتے ہیں۔

مظاہرین نے کہا کہ بجلی بندش کا کوئی ٹائم ٹیبل نہیں ہے، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ حکام کو بار بار نشادہی کرانے کے باوجود ان کی بات سنی نہیں جاتی ہے اور کے الیکٹرک کے اہلکار عوام کو ہر جگہ تنگ کرتے رہتے ہیں۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر، ڈی ایس پی حب سرکل اور ایس ایچ او گل حسن سے مزاکرات کے بعد روڈ ٹریفک کے لے بحال کردیا گیا۔