کوئٹہ: جبری گمشدگی کے عالمی دن کے موقعے پر ریلی و مظاہرہ کیا جائیگا – وی بی ایم پی

126

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے 30 اگست کو ریلی و مظاہرہ کیا جائیگا – اعلامیہ

(دی بلوچستان پوسٹ)

بلوچستان میں گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیئے آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ 30 اگست کو جبری گمشدگی کے عالمی دن کے موقع پر وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے کوئٹہ میں احتجاجی ریلی اور مظاہرے کا اہتمام کیا جائے گا۔

اعلامیہ میں اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سیاسی اور انسانی حقوق کے تنظیموں، ڈاکٹر فورم، وکلاء برادری اور طلباء تنظیمیں اس ریلی و مظاہرے میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور لاپتہ بلوچ افراد کی بازیابی کے لئے آواز اٹھانے والی متحرک تنظیم ہیں۔

تنظیم کی جانب سے لاپتہ افراد اور بلوچستان میں انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج، ریلیاں اور سیمینار منعقد کی جاتی رہی ہیں جبکہ گزشتہ کئی برسوں سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ بھی قائم کی گئی ہیں۔

تنظیم کے مطابق اس وقت بلوچستان میں 45000 ہزار لوگ لاپتہ ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ حالیہ دنوں عیدالضحٰی کے دن بھی تنظیم کی جانب سے مظاہرے کا اہتمام کیا گیا تھا۔