مستونگ: پولیس کی گاڑی پر فائرنگ

175

بلوچستان کے علاقے مستونگ نوشکی روڈ پر پولیس کی گاڑی پر حملہ

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مستونگ میں نوشکی روڈ پر خوشرود کے مقام پر پولیس کی گاڑی پر  نامعلم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق پولیس کی گاڑی نوشکی سے کوئٹہ جارہی تھی۔