فوج اور خفیہ اداروں کی سلیکشن کو الیکشن قرار نہیں دیا جاسکتا : استاد اسلم بلوچ

529

آئی ایس آئی اور پاکستانی فوج کے سلیکشن کو الیکشن قرار نہیں دیا جاسکتا ۔

ان خیالات کا اظہار بلوچ لبریشن آرمی کے رہنما استاد اسلم بلوچ نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹویئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی اور پاکستانی فوج کے سیلکشن کو الیکشن قرار نہیں دیا جاسکتا، نام نہاد پاکستانی قانون عدالتیں جمہوریت ووٹ الیکشن سب کچھ ڈھونگ ہے ، دنیا کو دھوکہ دینے کےلئے اگران کا حقیقی جمہوریت سے تعلق ہوتا تب بھی بلوچ قوم اپنے آزادی وطن کے مانگ سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں تو آئی ایس آئی فوج اور بندوقیں ہیں اسلئے بلوچوں کے پاس بندوق کے سواء کوئی چارہ نہیں، بندوق ہمارے بقاء کا ضامن ہے کیونکہ ہمارے دشمن کے ہاتھ میں بندوق ہے ہم طاقت سے زیر کرنےکے قائل نہیں لیکن طاقت سے زیر ہونے والے بھی نہیں ہیں اقوام عالم کو اس بات کو سمجھنے میں کوئی دقّت نہیں ہونا چاہئیے