تر بت: بجلی کی بندش، عوام سراپا احتجاج

319

مکران ڈویژن کے تینوں اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ چار روز سے بجلی کی بندش اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ضلع کیچ کے علاقے تربت میں مکینوں اور تاجروں کا شدید احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق تربت سمیت مکران بھر میں 4 دن سے مسلسل14گھنٹےبجلی کی بندش کے خلاف شہریوں کا احتجاجی ریلی اور ڈی سی دفتر کے سامنے دھرنا، احتجاج کے دوران شہر کے دوکانیں بھی بند رہیں۔ ریلی کےشرکاء نے شہر کی مختلف سڑکوں پر گشت کر تے ہوئے واپڈا کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔

یاد رہے مکران ڈویژن کو ایران سے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ ایس ڈی او کیسکو تربت کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش ایران کے جگی گور گریڈ اسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔

جبکہ آزاد زرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی بند ش کی وجہ فنی خرابی نہیں بلکہ رقوم کی عدم ادائیدگی کی وجہ سے ہوئی ہے۔
واضع رہے کیچ کا شمار بلوچستان کے گرم ترین اضلاع میں ہوتا ہے۔