تحریک طالبان نے مستونگ میں پولیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

233

مستونگ میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی زمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی

پاکستان میں شریعت کے نفاذ تک اس طرح کے حملے جاری رہینگے، ترجمان محمد خراسانی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کے مطابق گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی زمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ۔

ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ حملہ ان کے ایم سی جی گروپ نے کیا تھا۔ ان کہنا ہے کہ کامیاب حملے میں پولیس کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

محمد خراسانی نے مزید کہا کہ پاکستان میں شریعت کے نفاد تک ہمارے اس طرح کے حملے جاری رہینگے۔

واضح رہے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گذشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا تھا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق کے حملے میں 4اہلکار زخمی ہوئے تھے جنہیں کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق پولیس کی گاڑی نوشکی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ مستونگ کے حدود کے قریب نوشکی روڈ پر اسے نشانہ بنایا گیا۔