انتخابات کے نام پر عوام سے فراڈ کیا گیا: جان محمد بلیدی

363

بنیادی طور پر انتخابات کے نام پر عوام سے فراڈ کیا گیا ہے نتائج پہلے سے تیار کرکے رکھے گئے تھے صرف اعلان کے لیے الیکشن کا ڈرامہ رچایا گیا۔ پاکستان کی انتخابی تاریخ میں سب سے بڑا فراڈ الیکشن منعقد کرائے گئے جس کا آغاز کیئرٹیکر حکومتوں سے کیا گیا۔

(دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک)

بلوچستان میں صرف ان چار سیاسی جماعتوں کو نوازا گیا جھنوں نے اسٹیبلشمنٹ کے اشارے پر مسلم لیگ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ بنے۔ کارکن پارٹی کو فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سیکرٹر ی اطلاحات جان محمد بلیدی، چیرمین کارپوریشن حب و مرکزی نائب صدر برائے بلوچستان رجب علی رند، صدر نیشنل پارٹی لسبیلہ عبدالغنی رند اور پی بی 49 کے امیدوار نظام رند نے رند فارم ساکران میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے نتائج سے کوئی بھی سیاسی پارٹی مطمین نہیں ہے ریکارڈ دھاندلی سے من پسند افراد کے حق میں نتائج مرتب کئے گئے۔ نیشنل پارٹی اور پشتونخواہ میپ کو جمہوریت کے ساتھ ہونے کی سزا دی گئی۔

ملک کی تمام سیاسی جماعتیں حالیہ انتخابات کے نتائج کو رد کرچکے ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ پارٹی میں اب نظم و ضبط پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا جھنوں نے پارٹی امیدواروں کے خلاف کام کیا ہے وہ اپنے آپ کو آج سے فارغ تصور کریں ضلعوں کے سفارشات پر ان سب کو پارٹی سے فارغ کریں گئے۔