آواران: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

147

بلوچستان کے علاقے آواران میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول اطلاعات کے مطابق آواران کے علاقے پیراندر میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت برکت ولد نذیر کے نام سے ہوئی ہے جو آواران پیراندر کا رہائشی ہے۔

علاقائی لوگوں سے موصول مذید معلومات کے مطابق مزکورہ شخص کا تعلق پاکستانی خفیہ اداروں کے ساتھ بتایا جاتا ہے اور گمان کیا جا رہا ہے کہ قتل کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے، تاہم ابھی تک کسی باوثوق ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کسی جانب سے اس واقعے کی ذمہ داری لی گئی ہے۔