بلوچستان : بارکھان و ڈیرہ مراد جمالی میں واقعات و حادثات 2 افراد جانبحق

112

بلوچستان کے علاقے بارکھان اور ڈیرہ مراد جمالی میں دومختلف واقعات اور حادثات میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ  کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نورمحمدجتک میں پانی کے تنازعہ پر فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں ۔اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے ۔

علاوہ ازیں بارکھان میں ٹریکٹر کوحادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور وزیر خان کھیتران موقع پر جاں بحق ہوگئے ان کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے ۔