بی ایل ایف نے سی پیک روٹ کے حفاظت پر معمور فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

299

 

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا ہے کہ 13 مئی اتوار کی شام کو سرمچاروں نے ضلع کیچ میں ہوشاب کے علاقے گونڈ سرین میں فوجی کیمپ پر راکٹ اور خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ کیمپ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کی روٹ پر عسکری تعمیراتی کمپنی فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی حفاظت کیلئے قائم کی گئی ہے۔ فوجی آپریشنوں کی وجہ سے ان علاقوں سے ہزاروں خاندان ہجرت پر مجبور کئے گئے ہیں جو مختلف علاقوں میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔