بی ایس سی کے پریکٹیکلز کوئٹہ میں منعقد کرانا طلباء کے ساتھ سراسر زیادتی ہے : بی ایس اے سی

213

یونیورسٹی انتظامیہ اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرکے واپس لے لیں – بصورت دیگر اس فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بی ایس سی کے تمام پریکٹیکلز کے امتحانی مراکز کوئٹہ میں کرنے کا اعلان کرنا بلوچستان کے طلباء کے ساتھ ناانصافی اور ظلم و زیادتی کے مترادف ہے کیونکہ دورو دراز کے طلباء غربت اور پسماندگی کی وجہ سے کوئٹہ نہیں آ سکتے جس کی وجہ سے بیان کے سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے،اور یونیورسٹی انتظامیہ اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ تمام ڈگری کالجزمیں پریکٹیکلز لینے کیلئے لیبارٹریز کی سہولت موجود ہے،لیکن اس کے باوجود اس طرح کے اقدام اٹھانا سمجھ سے بالاتر ہے

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان کے اکثریت طلباء مالی مشکلات اور علاقوں کی دوری کی وجہ سے کوئٹہ نہیں آ سکتے لیکن یونیورسٹی انتظامیہ کی اس طرح کے فیصلے طلباء و طالبات کے پریشانیوں میں مزید اضافے کی باعث بنے گی جو کہ سراسر تعلیم دشمنی کے زمرے میں آتا ہے۔

ترجمان نے آخر میں کہا کہ ہم وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان،رجسٹرار اور کنٹرولر سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرکے فیصلہ واپس لے لیں ورنہ بصورت دیگر اس فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا جائیگا۔