بمبور: فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والےمتعدد افراد کی شناخت ہوگئی

250

 بھمبور سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے متعدد افراد کی شناخت ہوگئی۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندے کے مطابق گذشتہ ہفتے فورسز کے ہاتھوں دوران آپریشن حراست بعد لاپتہ کئے جانے والے متعدد افراد کی شناخت ہوگئی۔

 یہ بھی پڑھیں :  بمبور آپریشن : متعدد خواتین و بچوں کی ہلاکت و زخمی ہونے کی اطلاعات

ٹی بی پی نمائندےکے مطابق گذشتہ ہفتے بھمبور میں دوران آپریشن فورسز کے ہاتھوں حراست میں لئے جانے کے بعد لاپتہ ہونے افراد کی شناخت عظیمو ولد گزی، بھلو ولد خداداد، ملّو ولد زارو میکاڑی مری، حمل ولد لشکری میکاڑی مری ، بابل جان ولد بخش علی میکاڑی مری ، یار علی ولد میر احمد میکاڑی مری ، شاہ بخش ولد یار علی ٹینگیانی مری ، سیفل ولد غنی ٹینگیانی مری ، امیر بخش ولد یاروٹینگیانی مری ، ملگ ولد پیر احمد ٹینگیانی مری ، رطا ولد پیر احمد ٹینگیانی مری، زمان خان ولد ملگ ٹینگیانی مری، رازن ولد تولہ ٹینگیانی مری، اکبر ولد میو ٹینگیانی مری کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بمبور آپریشن میں 5 ہلاک و 29 گرفتار کیے، پاکستانی فوج کا دعویٰ

نمائندے کے مطابق فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے دیگر متعدد افراد کی شناخت دور دراز علاقہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک نہیں ہوپائی ہیں۔

دریں اثناء فورسز کی جانب سے دوران آپریشن لوگوں کے مال مویشی کو ساتھ لیجانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔