پشتون تحفظ موومنٹ کیساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے والا بلوچ نوجوان فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

591

 

دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کیساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے والے ایک بلوچ نوجوان کو کراچی سے لاپتہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان کی شناخت بلال بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق کوئٹہ سے ہے، جسے کراچی سے لاپتہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں خاص طور پر بلوچ نوجوان پشتون تحفظ موومنٹ کی پرزور حمایت کرتے ہیں اور اظہارِ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اس حوالے سے بلوچ نا صرف سوشل میڈیا پر متحرک ہیں بلکہ پی ٹی ایم کے جلسوں میں بھی شرکت کرتے آئے ہیں۔