واشک سے لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت ہوگئی

97

واشک سے  لاپتہ ہونے والے 6 افراد کی شناخت ہوگئی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق واشک سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے 6 افراد کی شناخت ہوگئی ہے.

 واشک، بسیمہ کے علاقے سولیر اور پَشتکوہ سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ کئے جانے والے 6 افراد کی شناخت رشید ولد محمد کریم، سول جان ولد کمالان، لعل جان ولد پیر محمد، ظہور ولد عبدالطیف، بارہ سالہ قادر داد ولد رشید اور تیرہ سالہ پیر داد ولد سول جان کے نام سے ہوئی ہے.

واضح رہے  کہ ان افراد کو گذشتہ مآہ  فورسز نے گرفتاری بعد لاپتہ کردیا تھا جبکہ علاقے میں مواصلاتی سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے بروقت مکمل معلومات تک رسائی نہیں ہو پارہی ہے.