قلات میں دوسرے روز بھی فوجی آپریشن جاری

151

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قلات کے مضافاتی علاقے کابو اور دوسرے ملحقہ علاقوں میں دوسرے روز بھی آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل سے فورسز کی جانب سے قلات کے پہاڑی علاقوں کابو، کوہک اور کوہِ ماران میں شروع کی جانے والی آپریشن تاحال جاری ہے۔

مزید معلومات کے مطابق فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لیکر تمام داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو خوراک اور ادویات کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز آئی ایس پی آر نے اپنے ایک بیان میں تصدیق کی تھی کہ قلات کے پہاڑی علاقوں میں آپریشن شروع کیا گیا ہے، آپریشن میں فورسز کے ایک اہلکار کے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے انہوں یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ حملہ آوروں میں سے ایک شخص جانبحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔