بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ،20 اپریل جمعہ کے روز ضلع آواران میں بدرنگ کے مقام پر دراج کور میں قائم آرمی کی نئی چوکی پر اسنائپر حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک کیا، حملے کے بعد فورسز کی تین گاڑیوں نے سرمچاروں کا پیچھا کرنے کی کوشش کی، بہترین جنگی حکمت عملی کے تحت سرمچاروں نے گھات لگا کر فورسز کے چار اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے ساتھ دو گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا جبکہ اس حملے میں فورسز کے7 اہلکار بھی شدید زخمی ہوئے۔
گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔