پاکستانی فورسز کا سرچ آپریشن متعدد افراد حراست بعد لاپتہ

132
File Photo

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آواران کے علاقے کولواہ میں فورسز کا سرچ آپریشن گھر گھر تلاشی-

تفصیلات کے مطابق کولواہ کے دو دیہاتوں پارگ اور کُنری کو فورسز نے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا-

ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کے 10 گاڑیوں پر مشتمل قافلے نے دونوں علاقوں کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کردیا گیا ہے-

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے خواتین اور بچوں کو شدید تشدد بنایا، پاکستانی فورسز نے دوران آپریشن گھروں میں موجود تمام مرد افراد گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئے-

گرفتار افراد کو بعدازاں نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہیں- لاپتہ افراد کی تعداد کے بارے میں ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے-