بی آر اے کا شہید حیات قمبر کو خراج عقیدت

332

بی آر اے کے ترجمان سرباز بلوچ نے کہا کہ شہید حیات قمبر کو انکی عظیم قربانی پر سرخ سلام پیش کرتے ہیں وہ ایک نڈر و بہادر سرمچار تھے 9 فروری کو بلیدہ کے علاقے گیشکور ہنگول میں ریاستی فورسز نے ایک بڑے آپریشن کے دوران جس میں بدنام زمانہ منشیات فروش شکیلُک کے کارندوں کی بھی مدد فورسز کو حاصل تھی اس دوران گیشکور ہنگول زیارت کے گرد نواح میں متعدد گھر نزر آتش کیئے اور متعدد عام مالدار بلوچوں کو اغواہ کیا گیا اس دوران سرمچار قمبر بلوچ کا فورسز کے اہلکاروں سے سامنا ہوا جہاں سنگت نے سرخم کرنے کے بجائے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا شہید حیات قمبر گزشتہ کی سالوں سے مزاحمتی عمل کا حصہ تھے جبکہ ایک سال سے بی آراے کے پلیٹ فارم سے وابستہ تھے وہ نام نہاد سی پیک کے خلاف بلوچ مزاحمتی عمل کے دوران سی پیک روڈ کے خلاف ہونے والے اہم گوریلا کاروائیوں میں بطور کمان سرگرم رہے شہید حیات قمبر عرف بلبل بلوچ کو انکی عظیم قربانی پر بلوچ ریپبلکن آرمی خراج تحسین پیش کرتی ہے اس کے علاوہ جبکہ گزشتہ روز بی آر اے کے سرمچاروں نے کولواہ کے علاقے شاپکول میں آرمی کے چوکی پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی نقصان پہنچایا۔