حقانی نیٹ ورک کا سرکردہ کمانڈر امریکی ڈرون حملے میں ہلاک

297

 اورکزئی ایجنسی اور شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے سپین ٹل ڈپہ ماموزئی میں امریکی ڈرون حملے میں  حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

اورکزئی ایجنسی کے ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

ذرائع سے آنے والی اطلاعات کے مطابق ڈرون نے کمانڈر احسان عرف خورئے کے گھر پر دو میزائل داغے، جس کے نتیجے میں کمانڈر احسان عرف خورئے سیمت دو افراد ہلاک ہوگئے۔

ادھر پولیٹیکل انتظامیہ نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون حملہ افغان مہاجرین کے گھر پر ہوا تھا۔

پولیٹیکل انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ حملے میں احسان عرف خورئے، جو  حقانی گروپ کمانڈر تھا، اور اس کا ساتھی ناصر محمود ہلاک ہوگئے۔

بعد ازاں ایس ایچ او ٹل امیر زمان نے تصدیق کی کہ ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کی شناخت ناصر محمود عرف خاوری کے نام سے ہوئی ہے۔