شاہرگ فوجی آپریشن میں گھر نزر آتش اورخواتین و بچوں سمیت کئی افراد لاپتہ

202
File Photo

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کی مزید اطلاعات کے مطابق آج بروز بدھ ہرنائی کے علاقے شاہرگ و اس سے متصل بولان کے دیگر علاقوں میں صبح سویرے سےبڑے پیمانے پر جاری فوجی آپریشن میں اب تک کئی گھر نزرآتش اور کئی افراد حراست کے بعد لاپتہ کر دئیے گئے ہیں۔

اب تک ان علاقوں سے آمدہ تفصیلی اطلاعات کے مطابق شاہرگ کے علاقے نشپا، پیڑی اور سبزگی وڈھ سمیت گرد و نواح کے دیگر علاقوں میں آج صبح فوجی آپریشن کا آغاز ہوا جو تا حال جاری ہے۔ جس میں پاندی مری، قیصر مری، تنگو مری اور جانگو مری  سمیت وہاں آباد کئی لوگوں کے گھروں پرفج کی جانب سے فضائی شیلنگ اور نزرآتش کیا گیا اور عورتوں و بچوں سمیت کئی افراد کو حراست کے بعد لاپتہ کر دیا گیا ہے۔

اس ہیلی بور آپریشن میں زمینی اور فضائی افواج نے حصہ لیا اور ان علاقوں میں فوج کی کثیرآمد کو دیکھ کر بتایا جا رہا ہے کہ یہ آپریشن  بہت بڑے پیمانے پر جاری رکھنے کا امکان ہے کیونکہ گزشہ تقریباۤ دس دنوں سے زائد بلوچستان کے دوسرے علاقوں  آواران، کولواہ اور مکران کے علاقوں میں آپریشن جاری ہے اور ایک قوم پرست جماعت کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس آپریشن میں مقامی افراد کی جانی و مالی نقصان سمیت ایک خاتوں کی عصمت دری کے بھی اطلاعات ہیں۔