کوئٹہ سے ایک شخص کی لاش برآمد

232

انتظامیہ کے مطابق برآمد ہونے والے لاش پر گولی کی نشانات ہے۔  

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

زرائع کے مطابق کوئٹہ کرانی روڑ شوکت اسٹاپ سے نوجوان کی نعش برآمد کرکے بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق لاش پر گولیوں کے نشانات ہے تاہم شناخت کا عمل جاری ہے ۔

یاد رہے بلوچستان سے آئے روز لاشوں کے ملنے کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے، آج ہی بلوچستان کے شہر حب کے قریب سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں شناخت کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔