چینی قرضوں کی وجہ سے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا – امریکہ

141

پاکستان کا آئی ایم ایف کے قرضے کےلئے جانے کی بنیادی وجہ چینی قرضے ہیں

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ہیدر نوئرٹ نے پاکستان کے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ایک وجہ چینی قرضے کو قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا قرضوں کی وجہ سے پاکستان کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے، پاکستان کی معاشی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدرنوئرٹ کا پریس کانفرنس سے کہنا تھا پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کی باضابطہ درخواست دے دی، اس کی وجہ مشکل معاشی صورتحال ہے، پاکستان قرضوں میں جکڑا ہوا ہے۔

ترجمان نے پاکستان کےآئی ایم ایف کے پاس جانے کی مبینہ وجوہات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا اس کی ایک وجہ چینی قرضے بھی ہیں تاہم انہوں نے امریکی قرضوں کی بات نہیں کی۔ ہیدر نوئرٹ نے مزید کہا کہ یہ قرضہ جات پاکستان کے لیے مشکل تر ہو گئے ہیں۔