بلوچستان میں ڈینگی بے قابو، مزید لوگ متاثر
بلوچستان کے 3 اضلاع لسبیلہ، کیچ اور گوادر سے ڈینگی کے مزید 62 کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کے بعد ڈینگی کے رجسٹرڈکیسز کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 841 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ سے ڈینگی کے 48، کیچ سے 2 اور گوادر سے12 کیسز رپورٹ ہوئے اب تک مجموعی طور پر رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 3 ہزار 841 ہوگئی ہے-
محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ضلع کیچ میں 2 ہزار 966 رپورٹہوئی جبکہ گوادر میں 430 اور لسبیلہ میں 409 کیسز رپورٹ ہوئے۔
بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلوں شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد صحت کے صورتحال شدت اختیار کررہے ہیں بارشوں سے پیدا ہونےوالے مختلف قسم کے بیماریوں نے بلوچستان کو جھکڑ لیا ہے-
بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان کے تمام 35 اضلاع متاثر ہوئے بارشوں اور سیلاب سے تین سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہان متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے سے ایک ہفتے کے دوران ڈینگی، اسہال، ہیضہ، ملیریا، آنکھوں اور جلد کے انفکیشن،سانس کی بیماروں سمیت دیگر امراض کے درجنوں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں-
ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی غفلت کے باعث ڈینگی بخار کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے محکمہ صحت ممکنہ اقداماتاٹھانے سے گریزاں ہے-
بلوچستان میں حالیہ قدرتی آفات سے صحت کے مراکز بھی تباہی کا شکار ہیں جس کے باعث بروقت طبی امداد کی فراہمی بھیمشکل میں پڑھ چکی ہے-
نوشکی: نوجوان بازیابی بعد دوبارہ لاپتہ
نوشکی کے رہائشی نوجوان کو دوسری مرتبہ جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔
ٹی بی پی نمائندہ نوشکی کے مطابق چار مہینے قبل بازیاب ہونے والا نوجوان سلال بادینی ولد...
کیچ: فورسز کی چوکی پر حملہ
بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملہ کیا ہے۔
فورسز کے چوکی پر حملہ ضلع کیچ...
جعفرآباد: راشن تقسیم کے دوران پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان قتل
بلوچستان کے علاقے جعفرآباد میں پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جعفرآباد پولیس تھانہ کیٹل فارم کے قریب...
تربت میں پاکستانی خفیہ ادارے کے اہلکار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول...
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں اسٹار...
بلوچ مسلح تنظیم سے پاکستانی اہلکاروں کے رہائی کی اپیل کرتے ہیں – نصرااللہ...
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلوچ مزاحمتی...
تربت: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
جمعرات کے روز بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاکہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسٹار پلس مارکیٹ تربت میں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جاوید ولد اسلم سکنہ لودھراںپنجاب کو ہلاک کردیا۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا۔
واقعہ کے بعد نامعلوم افراد فرار ہوگئے جبکہ پولیس اور دیگر فورسز نے علاقے کو گھیراو کرکے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کردی اورشہر میں سخت ناکہ بندی کی گی ہے ۔
ڈیرہ بگٹی: ایک شخص نے خودکشی کرلی
بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں نوجوان نے خودکشی کرکے اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی کچی کینال میں نوجوان نے خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کردیا۔
خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت میر بیگ ولد میر حسن بگٹی کے نام سے ہوئی ہے۔
خیال رہے حالیہ کچھ وقتوں سے بلوچستان بھر سے متواتر خودکشی کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں، دی بلوچستان پوسٹ کے جمع کردہاعداد شمار کے مطابق رواں سال خودکشی کرنے والوں کی تعداد پچاس سے تجاوز کرچکی ہیں۔
پاکستانی فوج کے ساتھ جنگی قیدیوں کے تبادلے پر تیار ہیں ۔ بی ایل...
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سینئر کمانڈ کونسل نے اس بات...
جامعہ اسلامیہ بہاولپور: احتجاج پر بیٹھے طلباء کی حالت غیر
پنجاب کے شہر بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم بلوچ کی جانب سے جاری احتجاج کیمپ میں بیٹھے مزید تین طلباء کی حالت غیر ہوگئی-

























































