زہری: پاکستانی فورسز کی گاڑی پر دھماکہ

1

بلوچستان کے ضلع خضدار میں پاکستانی فورسز کو ایک دھماکے میں جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

خضدار کے علاقے زہری میں بلبل، گورگ کے مقام پر پاکستانی فورسز کی ایک ٹرک گاڑی کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فورسز گاڑی پر دھماکہ اس وقت ہوا جب وہ قافلے کی صورت میں علاقے میں نقل و حرکت کررہے تھے۔

دھماکے کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہے گذشتہ ہفتے خضدار کے علاقے کرخ میں بلوچ لبریشن آرمی نے سی پیک روٹ پر چیک پوائنٹس قائم کرکے پانچ روز تک اپنے کنٹرول میں رکھا۔

اس دوران پاکستانی فورسز کو حملوں میں بھاری جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔