خضدار میں فورسز پر حملہ اور ناکہ بندی، کوئٹہ میں شدید فائرنگ

57

خضدار کے علاقے وڈھ اور اورناچ میں مسلح افراد کا حملہ، شدید فائرنگ اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال، حملے میں فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔

خضدار کے علاقوں وڈھ اور اورناچ میں مسلح افراد کی جانب سے حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جہاں شدید فائرنگ اور بھاری ہتھیاروں کے استعمال کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق واقعے میں جانی نقصان کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں، تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کی باضابطہ تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ کراڑو میں فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شاہراہ پر مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندی کی گئی جس کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے حفاظتی نکتہ نظر سے ٹرانسپورٹ روک دی ہے اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

دریں اثناء کوئٹہ شہر میں رات گئے شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی۔ شہریوں کے مطابق فائرنگ کی آواز مشرقی بائی پاس کی جانب سنی گئی جبکہ کچھ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ کوہ مہروار کی جانب بھی فائرنگ کی آواز سنی گئی ہے۔

حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں بتائی ہے۔