کیچ: دشت میں فورسز کی آپریشن، 7 افراد جبری طور پر لاپتہ

145

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت بلنگور میں پاکستانی فورسز نے آج صبح آپریشن کرتے ہوئے گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی کے دوران خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا۔

ذرائع کے مطابق، اس دوران سات نوجوانوں کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا ہے، جن کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

لاپتہ ہونے والوں میں نوید ولد لطیف، سلمان ولد ڈاکٹر سید محمد، حنیف ولد بخشی، نصیر ولد وشدل، افراز ولد نصیر، کمال ولد صفاء اور پھلان ولد صفاء شامل ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے آپریشن کے دوران نہ صرف گھروں کی سخت تلاشی لی بلکہ خواتین کو ہراساں کیا اور بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے، اور انسانی حقوق کے سوال اٹھاتے رہے ہیں۔