جبری گمشدگیوں کے خلاف عید کے دن سوشل میڈیا مہم چلائی جائے گی۔ بلوچ وائس فار جسٹس

79

بلوچ وائس فار جسٹس عید کے دن دیگر اقوام کے ساتھ مل کر جبری لاپتہ افراد کی خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ایکس پر مہم چلائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہزاروں بلوچ، پشتون، سندھی، مہاجر، کشمیری، گلگتی اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکن اور صحافی جبری لاپتہ ہیں لہذا تمام مظلوم ہمارے سوشل میڈیا مہم میں شامل ہوکر لاپتہ افراد کے لئے آواز بلند کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ وائس فار جسٹس عید کے دن بلوچستان بھر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی اور کراچی و کوئٹہ مین وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے مظاہروں کی حمایت کرتی ہے اور بلوچ قوم سے ان مظاہروں میں بھر پور شرکت کی اپیل کرتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے انسانی حقوق کے اداروں ،سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ،صحافیوں اور تمام اقوام سے اپیل ہے کہ آگے آئیں اور اس عید پر بلوچستان میں جبری گمشدگیوں، فیک انکاؤنٹر ظلم اور تشدد کے خلاف آواز اٹھائیں اور سالوں سے جبری گمشدگیوں کے ازیت سے نبردآزما ماؤں و بہنوں کی آواز بنیں آپ کی ایک آواز کسی کے گھر عید کی خوشیاں منانے کا باعث بن سکتی ہے۔ جبری گمشدگیوں کے خلاف عید کے دن ایکس پر مہم چلائی جائے گی لہذا مہم میں پھر پور شرکت کی اپیل کرتے ہیں ۔