کوئٹہ :خاتون خودکش بمبار کے حملے کا خطرہ، انتخابی سرگرمیوں اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد

1225

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے انتخابات کے حوالے سے کوئٹہ کے تمام انتخابی حلقوں این اے 262 ، 263 ، 264 ۔ پی بی 38، 39، 40، 41، 42، 43 ، 44، 45، 46 میں سیکورٹی تھریٹ جاری کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ مذکورہ تمام انتخابی حلقوں میں امیدواروں پر حملے ، خاتون خودکش بمبار کے حملوں کے پیش نظر انتخابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ انتخابی امیدوار کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہنے کیلئے سیاسی سرگرمیوں، جلسے جلوس اور عوامی اجتماعات سے گریز کریں۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی حکام کی جانب سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں اس طرح کے تھریٹ الرٹ جاری کئے جاچکے ہیں، تاہم بعد ازاں حکام کے دعوے درست ثابت نہیں ہوسکے ہیں-

پاکستان میں آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔ تاہم بلوچستان میں گھما گھی نہ ہونے کے برابر ہے۔