تمپ: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

226

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت میران ولد عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کا واقعہ ضلع کیچ کے علاقے تمپ کوہاڑ کے مقام پر پیش آیا ہے۔

لیویز کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جو واقعہ کے بعد فرار ہوگئے، جبکہ لاش کو لیویز نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔