شبیر احمد کو پاکستانی اذیت خانوں سے بازیاب کیا جائے – اہلخانہ

97

دوہزار آٹھ کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے شبیر احمد ولد عبدالرشید تاحال بازیاب نہیں ہوسکے۔

لاپتہ شبیر احمد ولد عبدالرشید کے اہلخانہ کے مطابق چودہ مارچ دوہزار آٹھ کو پاکستان فوج اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے شبیر کو بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے بسم اللہ ہوٹل گاہی خان چوک سے حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

اہلخانہ کے مطابق سولہ سالوں سے لاپتہ شبیر کے بارے میں ہمیں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے کہ وہ کہاں ہے، کس حال میں ہے اور انہیں کس جرم کی پاداش میں جبری لاپتہ کیا گیا ہے اور پورے خاندان کو کیوں اجتماعی سزا اور اذیت میں مبتلا کیا گیا ہے۔

انہوں نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شبیر بلوچ کی بازیابی کے لئے کردار ادا کرکے شبیر احمد کو پاکستانی اذیت خانوں سے بازیاب کیا جائے۔