بلوچ خواتین نے قوم کو متحد کیا، الیکشن کا بائیکاٹ کیا جائے – خان قلات

502

خان آف قلات میر سلیمان داود احمدزئی نے کہا ہے کہ بلوچ ماوں بہنوں اور بیٹیوں نے قوم کو متحد کیا انہیں میں سلام پیش کرتا ہوں کیونکہ 70سالوں میں کوئی بلوچوں کو متحد اس طرح نہیں کرسکا جس طرح میرے بہنوں ماوں اور بیٹیوں کی-

انہوں نے کہا ماما قدیر، نصر اللہ بلوچ، لاپتہ افراد کے لواحقین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے حالیہ کاوشوں نے بلوچوں کو اتحاد سوچ اور جدو جہد میں ایک نئی امنگ اور جذبہ پیدا کیا ہے جس کی ضرورت شاید بلوچ قوم بشمول مجھ میں صدیوں سے تھی-

خان قلات کا کہنا تھا پاکستان اور ایران دونوں سکہ کے ایک رخ ہیں میں اپنے بلوچستان اور پاکستان کے تمام بلوچوں سے التجا کرتا ہوں کہ کوئی بھی آنے والے الیکشن میں ووٹ دینے نہیں جائے اور الیکشن سے بائیکاٹ کریں-

خان آف قلات کا کہنا تھا کہ بلوچوں کو بیدار کرنے میں پاکستان کے غلام سوچ اور مظالم نے بہت بڑا کردار ادا کیا کیونکہ غیور اور مہذب اقوام میں عورت کا مقام افضل ہوتا ہے مگر پاکستان کے سٹیبلشمنٹ نے جو مظالم ہمارے معصوم عورتوں بچوں سمیت دوسرے معصوموں پر ڈھائے اس نے پاکستان کو دنیا کے تمام بلوچوں سمیت دوسرے لوگوں میں شعور اور غیرت کو اجاگر کرنے میں بھر پور کردار ادا کیا-

خان آف قلات کا مزید کہنا تھا کہ ماہرنگ بلوچ، سمی دین بلوچ، سمیت دوسرے اراکین نے جس انداز سے پاکستان اور ان کے مظالم عدلیہ اور زر خرید میڈیا اور صحافیوں کو نہ صرف دنیا کے سامنے عیاں کیا بلکہ بلوچستان سندھ پنجاب سمیت تمام دنیا کے بلوچوں پشتونوں اور دوسرے مظلوم اقوام کے لوگوں کو متحد کرنے کے ساتھ ساتھ پنجاب پاکستان سمیت تمام امن پسند انسانی حقوق سے وابستہ لوگوں کی ہمدردیاں بھی حاصل کی اور یہی وجہ تھی کہ ملالہ گریٹہ کی آوازوں سمیت دنیا کے تمام بڑے جرائد نے اس حالیہ تحریک کو نہ صرف نما یاں اجاگر کیا بلکہ جو مظالم اسلام آباد میں معصوم بلوچوں پر کیے وہ دنیا کے سامنے رکھ دئے-

خان آف قلات نے کہا ذاتی طور پر غیور پشتون عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے اپنے بلوچ بہنوں بھائیوں کا ساتھ دینے اور ان سے ہمدردی کی-