آپریشن درہ بولان: ایس ایچ او ہلاک، ریلوے سروس معطل

774

بلوچستان کے علاقے بولان، مچھ میں رات گئے بلوچ لبریشن آرمی کا آپریشن درہ بولان کے بعد ریلوے سروس معطل ہوگئی، جبکہ فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت متعدد اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہلاک ہونے والے ایس ایچ او کی شناخت ساجد سولنگی کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے حملے کے بعد تمام ریلوے سروس معطل ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق مختلف مقامات دھماکوں کے باعث ریلوے ٹریک تباہ ہوگئی ہے۔جسکی سے وجہ تمام ریلوے سروس معطل ہوگئے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق علاقے میں فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ کل رات سے جاری ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ شب بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے بولان اور گردنواح میں درہ بولان آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ بی ایل اے کے مطابق اس آپریشن میں بلوچ لبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ، اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ، فتح اسکواڈ اورانٹیلیجنس ونگ حصہ لے رہے ہیں۔