میسی کی ورلڈکپ 2022 میں پہنی گئیں جرسیاں لاکھوں ڈالرز میں نیلام

160

دنیاء فٹبال کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی فیفا ورلڈکپ 2022 میں پہنی گئیں چھ جرسیاں امریکی شہر نیویارک میں فروخت کے لئے پیش کردی گئی تھی-

میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ سال فیفا ورلڈکپ کے دوران لیونل میسی کی جانب سے پہنی گئیں 6 جرسیاں جمعرات کو نیویارک میں 78 لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوگئیں، ان 6 جرسیوں میں وہ شرٹ بھی شامل تھی جو میسی نے فرانس کے خلاف ورلڈکپ فائنل میں پہنی تھی-

نیلامی سے قبل یہ جرسیاں نیویارک میں نمائش کے لیے بھی رکھی گئی تھیں۔

گزشتہ ماہ 36 سالہ میسی نے سوشل میڈیا پر نیلامی کی خبر شیئر کرتے ہوئے یہ بھی اعلان کیا تھا اس نیلامی سے حاصل رقم کا ایک حصہ بارسلونا کے چلڈرن اسپتال کو عطیہ کیا جائے گا۔نیلامی میں میسی کی جرسیاں خریدنے والے کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔