منظور پشتین تربت دھرنے میں شرکت کرینگے

302

تربت کے شہید فدا احمد چوک میں بالاچ مولا بخش کا سی ٹی ڈی کے ہاتھوں عدالتی قتل کے خلاف احتجاجی کیمپ آج گیارہوں روز جاری رہا۔

اس موقع پر دیگر جبری لاپتہ افراد سمیت ایف سی کے ہاتھوں قتل ہونے والے ڈرائیور شعیب حمید کے اہل خانہ موجود رہے۔

دریں اثنا پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ‏بروز منگل 5 دسمبر کو تربت بلوچ دھرنے میں شرکت کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ماورائے آئین و عدالت ریاستی جبر کے خاتمے کے لئے، لاپتہ افراد اور محکوم قوموں کے قدرتی وسائل پر غیرقانونی قبضے کے خلاف انشاءاللہ سارے محکوم و مظلوم قومیں ایک ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے لانگ مارچ کی تفصیل جلد ویڈیو پیغام میں نشر کرینگے۔

خیال رہے کہ جعلی مقابلوں میں لاپتہ افراد کو قتل کرنے کیخلاف گذشتہ دس روز سے تربت شہر کے شہید فدا چوک پر لاپتہ افراد کے لواحقین و دیگر دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظور تک احتجاج جاری رہے گا۔