عزیز خان اچکزئی کی اغوا نما گرفتاری قابل مذمت ہے – نیشنل ڈیمو کریٹک موومنٹ

102

نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے بیان میں پارٹی کے صوبائی ارگنائزنگ کمیٹی کے رکن عزیز خان اچکزئی کی اگرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فی الفور رہائی اور اس اقدام میں ملوث ریاستی اداروں کے ذمہ دار افراد کیخلاف قانونی کاروائی اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستی اداروں نے جمہوری و ترقی پسند سیاست اور سیاسی رہنماں و کارکنوں کے خلاف جاری سازشوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی پالیسی کے تحت پارٹی کے صوبائی رہنما عزیز خان اچکزئی پر جھوٹے و من گھڑت مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کیا ہے۔ جس کا مقصد انہیں جمہوری و ترقی پسند اور نیشنلزم کی سیاست کے بنیادی آئینی و جمہوری حق سے دستبردار کرکے صوبے بالخصوص ضلع قلعہ عبداللہ اور چمن میں جمہوری سیاسی عمل کا راستہ روک کر غیر سیاسی و قبائلی فرسودہ ماحول کو مسلط رکھنا ہے تاکہ ریاست اور اس کے اداروں کی پشتون دشمن اور استعماری و آمرانہ عزائم کی مزید تکمیل ہوسکے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عزیز خان اچکزئی نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے ذمہ دار رہنما ادارے صوبائی ارگنائزنگ کمیٹی کا رکن ہے اور اس نے ایک ذمہ دار سیاسی پارٹی کی پلیٹ فارم سے جمہوری و ترقی پسند سیاسی راہ اپنائی ہے لہذا ریاستی اداروں کا مذکورہ اقدام انہیں اس سیاسی راہ پر چلنے سے دستبردار کرنے کی ناکام کوشش ھے۔اور سیاسی رہنماں و کارکنوں کے خلاف ریاستی اداروں کی ان غیر آئینی و غیر قانونی پالیسیوں اور اقدامات سے ہر باشعور شہری اور سیاسی کارکن بخوبی آگاہ ھے اور ان سازشوں و اقدامات کو سیاسی بصیرت و استقامت اور حوصلے و جدوجہد سے ناکام بنائیں گے ۔