راسک حملہ آور پاکستان سے ایران میں داخل ہوئے – ایرانی وزیر داخلہ

346

ایران کے وزیر داخلہ نے تاکید کی ہے کہ اسلام آباد کو اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیے کہ دہشت گرد عناصر پاکستان میں اپنا کوئی اڈہ بنا سکیں۔

ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ اپنی سرحدوں کا تحفظ کرے اور اس طرح سے کنٹرول کرے کہ اس کے ملک میں دہشت گرد عناصر اپنا کوئی اڈہ نہ بنا سکیں ۔

انھوں نے راسک میں ہونے والے حملے کے مقام کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ یہی وہ جگہ ہے کہ جہاں سامراج سے وابستہ عناصر نے امن و سلامتی کے کئی محافظین کو نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔

ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے کہا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ حملہ آور پڑوسی ملک کی سرحد سے ایران کی سرحد میں داخل ہوئے اور رات کی تاریکی اور علاقے کی جغرافیائی صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے راسک کے پولیس اسٹیشن تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور اس پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ان عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔