13 نومبر کا دن بلوچستان کی بنیاد ہے۔ ماما قدیر بلوچ

159

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی کیمپ آج 5223 ویں روز جاری رہا۔

اس موقع پر قلات سے سیاسی سماجی کارکناں حافظ خلیل اللہ بلوچ، اللہ بخش بلوچ اور دیگر نے آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

تنظیم کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا ہے کہ 1839 سے لیکر آج تک ہزاروں کی تعداد میں بلوچ فرزندان نے مادر وطن دفاع کے لئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دیکر جام شہادت نوش کیا سینکڑوں شہدا ایسے ہیں جو مکمل گمنام ہیں ایسے میں اگر ان شہدا کا جو ریکارڈ پر ہیں، کی برسی منانا کیا ان گمنام شہدا سے ناانصافی نہیں ہوگی لیکن انہیں کوئی یاد نہیں کرتا اور ہر شہدا کا الگ الگ برسی منانا شہدا کے عظیم شہادتوں اور بے مثال قربانیوں کی درجہ بندی انتہائی نارواں عمل اور شہدا کے ہاں ناانصافی ہے۔

ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ 13 نومبر کو تمام بلوچ شہدا کا دن منانے کا اعلان بلوچستان کی جدجہد کا اعلان ہے اس دن کے منانے کا مقصد قومی یکجہتی برابری یگانگت اور شہدا کے فکر کا اعادہ ہے اس دن کا انتخاب شہید میر محراب خان کی شہادت کی مناسبت سے کی گئی ہے 173 سال قبل 1839 میں انگریزوں کی جانب سے بلوچستان پر قابض ہونے کے لئے پہلا بیرونی حملہ کیا گیا جس میں بلوچستان کے فرمانروا شہید میر مہراب خان نے سرزمین کا دفاع کرتے ہوئے اپنے کئی ساتھیوں سمیت جام شہادت نوش کیا اس دن سے بلوچستان کی غلامی کہ ابتدا ہوتی ہے شہید میر مہراب خان اس دن کی بنیاد ہے اس نے جتنے بھی بلوچ فرزندوں نے شہادت کا بلند مرتبہ پایا یہ اسی کا تسلسل ہے 13 نومبر کو یوم شہدائے بلوچ منانے کا اعلان ایک تاریخی فیصلہ ہے۔

ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ یہ تاریخی فیصلہ دیرا آید درست کے زمرے میں نہیں ڈالا جاتا بلکہ عین وقت پر فیصلہ کیا گیا ہے تمام شہدا برابر ہیں اب سے عظیم مقصد بلوچستان کے حصول کے لئے جان کی قربانیاں دیں تو کیوں نہ انکی عظیم مقصد ہو عظیم مرتبہ دینے کے لئے الگ الگ دنوں میں بانٹنے کے بجائے ایک دن میں پالم کریں جو قومی یکجہتی یگانگت شہدا کے فکر کا اعادہ اور قومی تحریک کو ایندھن فراہم کرنے میں معاون مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔ تمام جماعتوں کو چاہئے کہ شہیدوں پر سیاست کرنے اور ان کی درجہ بندی کی بجائے اس عظیم اور تاریخی فیصلے پر عمل کرتے ہوئے برابری کی بنیاد پر شہدا کا دن منائیں اور ان کے عظیم مقصد کو فروغ دیں کیونکہ 13 نومبر کا دن بلوچستان کی بنیاد ہے اور شہدا خون کی لیکر ہمیں منزل تک پہنچانے میں روشنی فراہم کرتی رہے گی۔