کوئٹہ: تندور یونین کی 8 روز سے ہڑتال، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

164

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تندور ایسوسی ایشن کی 8 روز سے جاری ہڑتال کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تندور ایسوسی ایشن نے مقامی انتظامیہ کی جانب سے روٹی کی قیمت کم مقرر کرنے اور کارروائیوں پر احتجاجاً تندور گزشتہ 8 روز سے بند رکھے ہوئے ہیں۔

تندور ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعیم خلجی نے کہا کہ ہم نے ضلعی انتظامیہ کو دو سو گرام روٹی کی قیمت 35 روپے دی ہے مگر انتظامیہ نے اسے ماننے سے انکار کردیا اور قیمت مزید کم کر کے 25 روپے مقرر کردی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اتنے کم ریٹ پر اگر روٹی بیچیں گے تو خریدے مال کی لاگت بھی نہیں آئے گی۔

نعیم خلجی نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک ہماری ہڑتال جاری رہے گی۔