قلات سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی گیس،بجلی غائب

186

قلات میں یخ بستہ ہوائیں، درجہ حرارت منفی 2 ریکارڈ، شدید، سردی میں گیس اور بجلی غائب ہوگئے شہری پریشان-

قلات شہراور گردونواح میں یخ بستہ ہواؤں کا راج سردی نے قلات شہراور مضافاتی علاقوں کو اپنے لپیٹ لے لیا شدید سردی کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے اترگیا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت منفی 2 ریکارڈ کیا گیا –

قلات و گردنواح میں موسم سرما کے آمد کے ساتھ ہی علاقے میں گیس اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی شہریوں نے معمولاتی زندگی متاثر ہونے کی شکایت کی ہے۔

شدیدسردی میں ایک طرف گیس پریشر باکل غاب دوسری جانب بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور آنکھ مچولی نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کردیا سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث شہری بڑی تعداد میں گرم علاقوں کا رخ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

شہریوں نے حکام اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں کیس اور بجلی کی فراہمی کو سردیوں کے اس موسم میں یقینی بناکر انکے مشکلات میں کمی کریں-