نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ورلڈکپ کے پہلے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
احمد آباد میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 283 رنز کا ہدف باآسانی 36.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ڈیون کونوے اور رچت رویندرا نے ناقابل شکست سنچریاں اسکور کیں۔ رچیت رویندرا نے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی۔
انگلینڈ کی جانب سے ول یونگ کی واحد وکٹ سیم کرن نے حاصل کی۔
اس سے قبل انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 283 رنز کا ہدف دیا۔