ایک ناگہانی حادثے میں سرمچار مسعود احمد شہید ہوگئے – بی ایل اے

1399

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان کہا کہ سرمچار سنگت مسعود احمد گذشتہ دنوں پنجگور میں ایک کارروائی کی تیاری کے دوران ایک ناگہانی حادثے کا شکار ہوکر شہید ہوگئے۔

ترجمان نے کہاکہ پنجگور کے علاقے کہن زنگی میں 8 اکتوبر 2023 کی شب بی ایل اے کے سرمچار سنگت مسعود عرف بالاچ ایک کارروائی کیلئے آئی ای ڈی تیار کررہے تھے کہ اس دوران حادثاتی دھماکے میں شہید ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ شہید سنگت مسعود احمد ولد محمد عثمان عسئی کہن زنگی، پنجگور کے رہائشی تھے۔ آپ ایک سال سے زائد عرصے سے بلوچ لبریشن آرمی سے منسلک تھے۔ آپ ایک نہایت محنتی اور مخلص ساتھی سرمچار تھے۔ جن کی کمی شدت کے ساتھ محسوس کی جائیگی۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ جدوجہد آزادی کے کٹھن راہ میں، سرمچار بہادری کے ساتھ بیماریوں اور حادثات کا مقابلہ کرتے رہتے ہیں۔ اس راہ میں حادثات میں قربان ہونے والے ساتھیوں کا وہی عزت و مقام ہے، جو دشمن کے ہاتھوں شہید ہونے والے کسی جہدکار کا ہوتا ہے۔ بی ایل اے تمام شہید ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ شہداء کے مشن کو جاری رکھا جائیگا۔

مزید کہاکہ دریں اثناء بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات میں معدنیات لیجانے والی ایک گاڑی کو نذرآتش کرکے ناکارہ بنادیا۔

انکا کہنا تھا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات کے علاقے منگچر میں چاربوز کے مقام پر معدنیات لوٹنے والی ایک ٹرالر کومسلح حملے میں نشانہ بنانے کے بعد نذرآتش کردیا۔

ترجمان نے کہاکہ آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قلات سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں قابض پاکستان کے شراکت داروں کمپنیوں پر ہم پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ بلوچ قومی وسائل کی لوٹ مار کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ اگر یہ سلسلہ روکا نہیں گیا تو ان عناصر کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔