کوئٹہ سے ایک شخص کی اغواء کی کوشش، اوتھل سے مغوی خاتون بازیاب

288

کوئٹہ سے ایک شخص کی اغواء کی کوشش ناکام، اوتھل سے مغوی خاتون کو بازیاب کرلیا گیا-

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میزان چوک سے نوجوان پراپرٹی ڈیلر کو نامعلوم افراد نے اغوا کرکے قمبرانی روڑ پر ویرانے میں لے جاکر لوٹ لیا تاہم مغوی اغوا کاروں سے جان بچا کر بھاگنے کے دوران اغوا کاروں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا-

لواحقین نے قمبرانی تھانے میں مقدمہ درج کر وادیا جہاں انھوں نے درخواست دی اور کہاکہ اغوا کاروں نے نوجوان کو فون کر کے بلا لیا اور گاڑی میں بٹا کر قمبرانی روڑ کے تاریک اور ویران جگہ پر لے جاکر لوٹ لیا اور فائرنگ کرکے انھیں زخمی کردیا-

پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ادھر بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے اوتھل پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک لڑکی کو پولیس تھانہ ژوب کے علاقے سے پانچ سال پہلے اغوا کاروں نے اغواء کرنے کے بعد تھانہ اوتھل کے حدود اوڑکی میں قید کرکے رکھا ہوا ہے۔

اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو اغوا کار عبدالستار، عبدالغفار پسران جہانگیر مندوخیل سکنہ ژوب کو گرفتار کرکے مغویہ لڑکی کو بازیاب کروا لیا-

ملزمان پولیس تھانہ ژوب کو مقدمہ نمبر 84/2018 بجرم 365-452-34 ت پ میں مطلوب تھے، اوتھل پولیس نے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد گرفتار ملزمان اور بازیاب ہونے والی لڑکی کو مزید کارروائی کے لیے ژوپ پولیس کے حوالے کردیا ہے-