کراچی سے ایک شخص لاپتہ، کوئٹہ سے لاپتہ شخص بازیاب

411

کراچی سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے جبکہ کوئٹہ سے ایک لاپتہ شخص بازیاب ہوگیا۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت باکسر شعیب ولد غلام علی بابا کے نام سے ہوئی ہے۔ مذکورہ نوجوان کو گذشتہ روز فورسز نے کراچی کے بلوچ اکثریتی علاقے لیاری سنگو لین سے گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا۔

دوسری جانب گذشتہ دنوں کوئٹہ سے لاپتہ ہونے والے خاران کے رہائشی نوجوان طالب علم ابرار شاہ بازیاب ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ ابرار شاہ ایف ایس سی کا طالبعلم ہے اس وقت کوئٹہ میں فری میڈیکل کی تیاری کررہا تھا۔ گذشتہ دنوں کوئٹہ کواری روڈ پر موجود چلڈرن ہسپتال کے نزدیک اس کے کمرے سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے چھاپہ اس کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا تھا۔