کوئٹہ میں بم دھماکا، 14 اگست کی تقریب منسوخ

449

کوئٹہ میں دستی بم حملے کے باعث آج منعقد ہونے والی چودہ اگست کی تقریب منسوخ کردی گئی۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گذشتہ رات پاکستان کے جشن آزادی کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب کے مقام پر دھماکا ہوا۔

تفیصلات کے مطابق فیض آباد سریاب سکول پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔ تاہم سکول بند ہونے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ مقام پر 14 اگست کی مناسبت سے ایک تقریب کی تیاری کی جارہی تھی ۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں سرگرم مسلح آزادی پسند تنظیموں نے عوام کو 14 اگست کی تقریبات سے دور رہنے کی اپیل کی تھی ۔

ماضی میں بھی پاکستانی آزادی کی مناسبت سے بلوچستان میں ہونے والے تقریبات پر حملوں کے علاوہ پاکستانی پرچم کے اسٹالوں پر بھی حملے ہوتے رہے ہیں۔

اگست کے پہلے پندرہ روز کے دوران بلوچ لبریشن آرمی کیجانب سے کوئٹہ میں مختلف نوعیت کے پانچ بم حملے کیے گئے ہیں جن میں پاکستانی فورسز اور پاکستانی جھنڈوں کے اسٹال کو نشانہ بنایا گیا۔