ایس آر اے کے حملے میں زخمی جماعت الدعوۃ کا رہنما ہلاک

398

سندھودیش روولیوشنری آرمی (ایس آر اے) کے حملے میں شدید زخمی کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کا اہم رہنما مُلا سردار حسین آرائیں آج کراچی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

‏چار روز قبل، یکم اگست کو جماعت الدعوۃ کی عسکری تنظیم لشکرِ طیبہ کے ایک اہم رہنما ملا سردار حسین آرائیں پر سندھودیش روولیوشنری آرمی نے سندھ کے قاضی احمد شہر (نوابشاہ) میں اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے گھر سے آکر ڈیڑاں روڈ پر واقع اپنی ایک دکان پر آیا ۔

‏اس حملے میں ملاسردار آرائیں شدید زخمی ہوا تھا، جسے فوراً نوابشاہ کی ایک نجی ہستال میں منتقل کیا گیا، جس کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد اسے کراچی کی ایک نجی ہسپتال میں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا، جہاں آج 5 اگست کو دم توڑ گیا۔

‏یاد رہے کہ ملا سردار حسین آرائیں 2018 کی الیکشن میں نوابشاہ کی پی ایس 40 سے لشکرِ طیبہ کی سیاسی فرنٹ اللہ و اکبر تحریک کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں بھی کھڑا ہوا تھا۔

‏ذرائع کے مطابق ملا سردار حسین مقامی سطح پر جماعت الدعوۃ کے مدارس اور لشکرِ طیبہ کے مراکز کو مضبوط کرنے کا نیٹ ورک چلا رہا تھا ‏جس نے اللہ اکبر تحریک اور جماعت الدعوۃ کے پلیٹ فارم سے بہت احتجاج اور پروگرام بھی منعقد کیئے تھے۔

‏یاد رہے کہ لشکرِ طیبہ کے اس رہنما پر حملے کی ذمہ داری سندھ کی آزادی پسند مسلح تنظیم سندھودیش روولیوشنری آرمی نے قبول کی تھی۔